Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی غار مہم جوؤں میں مقبول

شویمیس۔۔۔سعودی عرب تاریخی اور دینی علامتیں رکھنے والے خوبصورت غاروں کیلئے مشہور ہے۔ مملکت کے4غار غیر معمولی طور پر مشہور اور خوبصورت ہیں۔ شویمیس غار سعودی عرب کے طویل ترین غاروں میں سے ایک ہے۔ یہ 530میٹر لمبا ہے۔ یہ حائل کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ طائف کے الحبشی غار (581میٹر) ۔خیبر کے ام جرسان غار (1500میٹر) کے بعد اسکا نمبر آتا ہے۔ ان دنوں محکمہ سیاحت و قومی آثار کی ٹیم اس غار کو سیاحت کی خاطر جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے۔سعودی عرب کے غاروں میں ایک ہیت غار ہے۔ اسے (داہل ہیت) بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں زیر زمین جھیل اور انتہائی حیران کن کمرے بھی بنے ہوئے ہیں۔ یہ ریاض کے ’’ہیت الصغیرہ‘‘قریے کے الجبیل پہاڑ میں واقع ہے۔ مملکت کا ایک پہاڑ القرۃ ہے۔یہ الہفوف سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر الاحسا کے نخلستان میں واقع ہے۔ یہ جبل القرۃ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ اس میں آنے جانے کا راستہ بیحد پیچیدہ ہے۔ ایک اور غارضارب النجم کے نام سے معروف ہے ۔اس کی بابت یہ افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ یہاں کوئی ستارہ گرا تھا جس سے یہ غار تخلیق ہوا ۔ یہ المجمع کے مشرقی صحرا میں پایا جاتا ہے۔ضارب النجم غار ایک کمرے پر مشتمل ہے جس کا قطر 100میٹر اورگہرائی بھی اتنی ہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -النکاسہ مارکیٹ پر چھاپہ،600کلو گرام کھانے پینے کی اشیاء ضبط

شیئر: