اقتصادی بحران کی وجہ، چینی قرضے؟

اسلام آباد...اقتصادی امور کی ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان کو درپیش اقتصادی مشکلات کی ایک وجہ چین کے قرضے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے بیان کے حوالے سے حکومتی ترجمان فرح سلیم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کا تعلق اقتصادی رہداری سے منسلک قرض نہیں کیونکہ اس کی فوری واپسی کا پاکستان کوئی مسئلہ درپیش نہیں بلکہ اس قرض کی واپسی آئندہ 3 سے4 سال کے بعد شروع ہوگی۔ فرح سلیم نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی مشکلات کا تعلق پاکستان کے توانائی کے شعبے سے متعلق گردشی قرضے ہیں ¾ جن میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کی ایک وجہ چینی قرضے ہیں۔

شیئر: