Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے سکولوں میں آن لائن تعلیم: مزید ایک ہفتے توسیع کا اعلان

متعارف کرائے جانے والے احتیاطی اقدامات میں توسیع کی گئی ہے۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی دارلحکومت ریاض اور الدرعیہ کے سکولوں میں آن لائن تعلیم (ریموٹ لرننگ) کا سلسلہ جمعرا ت 22 اکتوبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن ریاض نے سنیچر کو بتایا ریاض پر جاری حملوں کے باعث اس ماہ کے آغاز میں متعارف کرائے جانے والے احتیاطی اقدامات میں توسیع کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ تمام طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے پر لاگو ہے۔ تدریسی عمل مدرستی پلیٹ فارم اور دیگر منظور شدہ تعلمیی پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری رہے گا۔
مدرستی پلیٹ فارم سعودی وزارت تعلیم کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے طلبہ اپنے ٹائم ٹیبل، ہوم ورک، ورچوئل کلاسز اور امتحانات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
الفیصل یونیورسٹی اور پرنس سلطان یونیورسٹی نے بھی سنیچر کی رات طلبہ کی ای میل کے ذریعے اگاہ کیا ہے کہ اس ہفتے کلاسز آن لائن منعقد ہوں گی۔

 

شیئر: