Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز کرکٹ رینکنگ: پاکستانی ٹیم کا 7واں نمبر

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ جاری کی ہے پاکستانی ٹیم کا دونوں فارمیٹ میں ساتواں نمبر ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں کپتان بسمہ معروف کا 16 واں نمبر ہے، بولنگ میں انعم امین تیسرے، ندا ڈار 8 ویں اور ثنا ء میر 20 ویں نمبر پر ہیں۔ آل راونڈر کیٹیگری میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ابتدائی 5 کرکٹرز میں جگہ نہیں بنا سکی۔آئی سی سی کی طرف سے جاری تازہ ترین ٹیم درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا 280 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ277 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 276 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز 259 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ہند 249 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 243 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، پاکستان 227 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 207 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، بنگلہ دیش 193 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم 188 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ایک روزہ کرکٹ میں بھی آسٹریلیا کا راج ہے، انگلینڈ دوسرے، ہند تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کا راج ہے، پاکستانی کپتان بسمہ معروف کا 16 واں اور جویریہ خان کا 20 واں نمبر ہے۔آل راﺅنڈرز میں سابق کپتان ثنا میر 5ویں نمبر پر ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: