Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ اسلامی یورنیوسٹی میں نئی فیکلٹی کا اضافہ

مدینہ منورہ ۔۔۔  مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی نے اپنے یہاں سعودی قوانین اور عدالتی امور کی تدریس اور تحقیق کرنے والی فیکلٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا ۔ اس کی بدولت جامعہ اسلامیہ کی فیکلٹی کی تعداد 9ہو گئی ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر حاتم المرزوقی نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ فیکلٹی کے قیام کا فیصلہ قیادت راشدہ کے اس جذبہ کی دین ہے کہ اسلامی یونیورسٹی اسلام اور اس کے پیروکاروں کے ساتھ سعودی عرب اور اس کے فرزندوں کی خدمت بھی احسن شکل میں انجام دے ۔ مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی 1381ھ میں قائم کی گئی تھی ۔ شروعات الشریعہ کالج سے کی گئی تھی ۔ 

شیئر: