Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیاح کا غیر ملکی خرچ 360ڈالر یومیہ

ریاض۔۔۔۔قومی سیاحت و قومی آثار کے ماتحت ’’ماس‘‘سینٹر نے رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ 2018کے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سعودی سیاحوں نے بیرون ملک فی سیاح یومیہ 360امریکی ڈالر خرچ کئے۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امسال موسم گرما میں 9.4ملین سیاحتی اسفار ریکارڈ پر آئے۔2017کے مقابلے میں 7.4فیصد زیادہ رہے۔ سعودی شہریوں نے خارجی سیاحت پر 30.5ارب ریال سے زیادہ خرچ کئے۔2017کے مقابلے میں 4.6فیصد کم خرچ کئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -دمام، الجبیل اور الخبر سمیت الشرقیہ کے شہروں میں موسلا دھار بارش

شیئر: