Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں استحکام کے لیے سعودی کوششوں کا متحدہ عرب امارات کی جانب سے خیرمقدم

متحدہ عرب امارات یمن میں استحکام اور ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات  کے سرکاری خبررساں ادارے قام کے مطابق  متحدہ عرب امارات نے  یمن میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ 
جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے یمنی عوام کے مفادات کے فروغ اور ان کی سلامتی و خوشحالی سے متعلق جائز امنگوں کی حمایت میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو سراہا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات یمن میں استحکام اور ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور ان کوششوں کی تائید کرتا ہے جو خطے کی سلامتی اور خوشحالی میں کردار ادا کریں۔

شیئر: