Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کی قیمتوں میں اضافےسے عالمی معیشت متاثر ہورہی ہے، مودی

نئی دہلی۔۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تیل پیدا کرنے والے ممالک سے تیل کے نرخ  کم کرکے مناسب سطح پر لانے کے لئے مزید اقدامات کی اپیل کی ہے۔ مودی نےعالمی منڈی میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کو آگاہ کیا کہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عالمی اقتصادی ترقی متاثر ہورہی ہے۔مودی نےتیل اور گیس کی  مقامی و بین الاقوامی  کمپنیوں کے اعلی حکام کے ساتھ دہلی میں تیسرے سالانہ اجلاس میں تیل برآمد کرنیوالے ممالک کے سامنے تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہند میں ڈیزل، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔مودی نے سعودی عرب کے  وزیر پٹرولیم و معدنیات خالد الفالح کی موجودگی میں کہا کہ خام تیل کی قیمتیں4سال قبل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اس سے عالمی اقتصادی ترقی پر اثر پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مدھیہ پردیش :جیپ،ٹرک تصادم،4افراد ہلاک ،7 زخمی
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

 

شیئر: