Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مخالف گھناؤنی مہم نے ہمیں زیادہ پرعزم بنا دیا، عمائدین قطیف

    دمام- - - -  عمائدین قطیف نے واضح کیا ہے کہ سعودی مخالف گھناؤنی مہم نے ہمیں زیادہ پرعزم بنا دیا۔ سعودی عرب اور اس کی قیادت وطن عزیز کے ایک ایک شہری اور مملکت کے ایک ایک چپے پر امن وامان کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ وہ گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف سے گورنر ہاؤس میں منگل کو ملاقات کر کے اپنی حب الوطنی کا اظہار پرجوش طریقے سے کر رہے تھے۔ قطیف کے عمائدین اور مشائخ کی ترجمانی کرتے ہوئے شیخ حسن الصفار نے کہا کہ ہمیں اعتراف ہے کہ آپ او رآپ کے نائب پورے مشرقی ریجن خصوصاً قطیف کے باشندوں کے احوال و کوائف پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تمام سیکیورٹی ادارے امن و سلامتی خصوصاً مذہبی تقریبات کے موقع پر قطیف کے باشندوں کا انتہا درجے خیال رکھ رہے ہیں۔ قطیف کے تمام عوام سعودی عرب کے امن و استحکام کو زک پہنچانے کیلئے نفرت انگیز فریقوں کی گھناؤنی مہم کے خلاف اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر الشرقیہ نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے  ہمارا ملک اعلیٰ قیادت کے سائے تلے امن و امان سے مامور ہے۔ قطیف کمشنری میں متعدد ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ دریں اثناء قصیم کے گورنر شہزادہ فیصل بن مشعل نے کہا کہ ہمارے ملک نے مثالی ، تاریخی اتحاد کا ہدف پاکیزہ قومی ہم آہنگی کے ذریعے حاصل کیا ہے۔ گورنر شمالی ریجن شہزادہ فیصل بن خالد نے کہا کہ سعودی عرب عالمی استحکام کے فروغ میں نمایاں مقام پر فائز ہے۔ گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان نے کہا کہ سعودی عرب مسلمانان عالم کا مرکز ہے اورپوری مسلم دنیا میں اسے قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ سعودی عرب پوری دنیا میں موثر تاریخی کردار کی شہرت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

شیئر: