Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

300 سے زائد درامدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی گئی

اسلام آباد:  حکومت نے کئی درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 300 سے زائد درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی۔
تفصیلات کے مطابق مکھن، شہد، پولٹری فیڈ، گارمنٹس، چاکلیٹ پیک شدہ اور 1800سی سی سے بڑی گاڑیوں سمیت 300 سے زائددرآمدی اشیا مہنگی کردی گئی ہیں۔ سینماٹوگرافک فلموں کی درآمدپر3 ہزار روپے فی منٹ کے حساب سے ریگولیٹری ڈیوٹی عاید کی گئی ہے جبکہ برآمدی شعبے کی سہولت کے لیے 25سے زائد اشیا پر عاید 2 فیصد اضافی ڈیوٹی ختم کردی۔
اس حوالے سے ایف بی آر سے 2 نوٹی فکیشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں جن میں مجموعی طورپر300سے زایداشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح اوسطاً 5 سے 10 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی شرح میں ردوبدل کیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - ’’فاروق ستار نے خطرناک پیش گوئی کردی‘‘

شیئر: