Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے شادی ہالز بند ہو سکتے ہیں اگر ۔۔۔ ؟

کراچی:  شہر قائد میں پارکنگ کی سہولت نہ دینے والے شادی ہالز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے شادی ہالز مالکان سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہا ہے کہ شادی ہالز سے متعلق ضابطہ اخلاق کی پابندی ضروری ہے جبکہ مالکان نے بھی تقریبات ہر صورت رات 12 بجے ختم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔شادی ہال مالکان اور پولیس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تقریب کے موقع پر آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی سختی سے ممانعت ہوگی جبکہ شادی ہال کے اہم حصوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹر بھی کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جلد ہی کیمروں کی تنصیب کا کام شروع ہوگا۔شادی ہالز میں تقریبات کے دوران اطراف میں ٹریفک جام کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں کمیٹیاں بنانے کا اعلان کیا گیا ہے ہر ضلع کی کمیٹی میں ایس ایس پی ٹریفک کے علاوہ ایس ایچ او، ایس او ٹریفک اور شادی ہال مالکان کے نمائندے شامل کیے جائیں گے یہ کمیٹی شادی ہالز کے اطراف مہمانوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے معاملات کا جائزہ لے گی اور جس شادی لان کے پاس مہمانوں کے لیے پارکنگ کی سہولت نہیں ہوگی اسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس کے علاوہ سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر شادی لان مالکان کو 3 افراد کو ملازم رکھنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

شیئر: