Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کیساتھ کھڑے ہیں،پاکستان

اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صوبے قندھار میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے افغانستان میں امن ضروری خواہش ہے افغان سیکیورٹی فورسزبحالی امن میں کامیاب ہوں۔ تشدد کے خاتمے کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز عدم استحکام کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے دکھ کو محسوس کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو بھی انتخابی عمل کے دوران اسی قسم کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان دیرپا امن کی کوششوں میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ افغا ن صوبے قندھار کے گورنر کمپاونڈ میں فائرنگ سے گورنر قندھار ،افغان خفیہ ایجنسی کا سربراہ اور پولیس چیف سمیت کئی اہم شخصیات ہلاک جبکہ متعدد ا فراد زخمی ہو گئے۔ طالبان نے قندھار حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔ صوبائی گورنر کا باڈی گارڈ حملے میں ملوث ہے۔افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ طالبان کے حملے کا ٹارگٹ امریکی جنرل اسکاٹ ملر تھے۔ 

شیئر: