Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں گرمی کی لہر جاری‘ ہیٹ ویو کا امکان نہیں

کراچی:  شہر قائد میں گرمی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی تاحال جاری ہے اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں رکنے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے کہا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے پارہ 40ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں شہر میں داخل ہو رہی ہیں جس سے شہری پہلے ہی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا کہ شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔ فی الحال ہوا میں نمی کا تناسب صرف 9 فیصد ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

شیئر: