Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ

اسلام آباد...وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے راولپنڈی میں کم سن گھر یلو ملازمہ پر تشدد کے وا قعہ کا نوٹس لے لیا۔شیریں مزاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی ولا یت کالونی میں خاتون سرکاری افسر اور اس کے شوہر نے 11سالہ گھر یلو ملازمہ پر تشدد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی کو غلط تفتیش کرنے پر معطل کردیا ۔ بچی کو انصاف فراہم کیا جائےگا ۔ بچی کے طبی معائنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص پر تشدد کرنے کا الزام ہے وہ پاک فوج کا ڈاکٹر ہے۔ پاک فوج کو بھی معاملے سے آگاہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ خاتون سرکاری افسر اور اس کے شوہر نے 11 سالہ گھر یلو ملازمہ کنزہ کو تشدد کا نشانہ بناییا تھا ۔اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بچی کے والد سے تشدد نہ ہونے کا بیان حلفی لے کر انہیں آبائی علاقے سمندری روانہ کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کانوٹس لے کر اے ایس آئی کو معطل کر دیا ۔ بچی اور والدین کو واپس لانے کے لئے پولیس ٹیم سمندری روانہ کر دی۔ سی پی او کے مطابق بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: