Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاشی بحران ،عمران خان 3 ملکوں کا دورہ کرینگے

اسلام آباد ... پاکستان کو درپیش معاشی بحران کو حل کرنے کیلئے دزیراعظم عمران  خان بیرونی دوروں کاآغاز کرینگے ۔ پہلے مرحلے میں منگل کو سعودی عرب میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ 28اکتوبر کو ملائیشیا اور 3نومبر کو چین روانہ ہونگے۔وزیر اعظم عمران خان 28اکتوبر کو ملائیشیا کے صدر مہاتیرمحمد سے ملاقات کرینگے ، ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا ءکے مابین باہمی تعلقات اور معاشی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم چینی صدر شی پنگ سے ملاقات کیلئے 3نومبر کو چین روانہ ہونگے۔جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور معاشی تعاون پر تفصیلی گفت وشنید کریں گے۔

شیئر: