Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی اور گیلانی کی ملاقات کہاں ہوئی؟

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی احتساب عدالت اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں سابق وزرائے اعظم کے خلاف نیب میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی نیب عدالت میں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی نے ایک دوسرے کا حال احوال معلوم کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ابھی تک 4 وزیر اعظم عدالتوں میں پیش ہو چکے ہیں ابھی اور بھی وزیر اعظم پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ بااختیار اور آزاد ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اشتہاری مہم کے لیے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے مقدمے میں اور نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ مقدمے کی کارروائی میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 23 نومبرتک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:- - - - -ڈیرہ غازی خان میں حادثہ،ایک خاندان کے 19ہلاک

شیئر: