Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: آئی ڈرائیور ایپلی کیشن کا ڈرامائی انداز میں افتتاح

ریاض۔۔۔یہاں ایک ہوٹل میں آئی ڈرائیو ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح نے کہا کہ ای ڈرائیو سعودی عرب میں اپنی  نوعیت کی پہلی ہے۔ریاض، جدہ اور الشرقیہ میں اس کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ جلدی ہی دیگر علاقوں میں بھی یہ سروس متعارف کرا دی جائیگی۔ یہ روایتی  رینٹ اے کار سروس سے مختلف ہے۔ معاشرے کے تمام طبقے اس سے فیضیاب ہوں گے۔ اکتوبر کے مہینے میں 700سے زیادہ گاڑیاں اس کے تحت آجائیں گی۔ 50سے زیادہ افراد سروس مہیا کریں گے۔ اتوار کو ریاض میں اس کی شروعات افسانوی انداز میں اس وقت ہوئی جب معروف صحافی خاتون ایمان الرجب آئی ڈرائیور کار لے کر تقریب ہال پہنچیں۔ حاضرین یہ منظر دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ 

شیئر: