Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی امام و خطیب کو مقررہ ڈگر سے ہٹنے نہیں دیا جائے گا، وزارت اسلامی امور

    ریاض -- --   سعودی وزارت اسلامی امور نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امام و خطیب کو مقررہ ڈگر سے ہٹنے نہیں دیا جائے گا۔ ایک لاکھ مساجد کے ائمہ او رموذن وزارت کی نظر میں ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ بیشتر ائمہ ، خطیب او رموذن قوانین کے پابند ہیں۔ مٹھی بھر مقررہ ڈگر سے کبھی کبھی ہٹ جاتے ہیں۔ وزارت نے مجلس شوریٰ میں اسلامی وعدالتی امو رکی کمیٹی کے اعتراضات کے جواب میں واضح کیا کہ اس نے ایک لاکھ مساجد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے کچھ اسامیاں مختص کی ہیں۔ وزارت کے نمائندوں نے بتایا کہ اسلامی امور کی وزارت اپنے کارکنان کا معیار بلند کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزارت اقتصاد و منصوبہ بندی کی ایک ٹیم وزارت کے اہداف اور پالیسیوں پر نظرثانی کر رہی ہے۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ کارکردگی جانچنے والا باقاعدہ ایک مرکز ہے۔ آئندہ برس کی رپورٹ میں اس کے نقوش اجاگر ہوں گے۔ مجلس شوری ٰ کی اسلامی امور کمیٹی نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کی ویب سائٹ معمولی درجے کی ہے۔ اس سے وزارت کے مقررہ اہداف پورے نہیں ہوتے۔ وزارت اسلامی امو رکا کہنا ہے کہ اس خامی کی تلافی کیلئے ایک خصوصی اعلیٰ درجے کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ نائب وزیر کو  اس کا  سربراہ بنایا گیا۔ اس کمیٹی نے  وزارت کی ویب سائٹ کو  اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ 
مزید پڑھیں:- -- -سعودی عرب اہم اتحادی ہےخاشقجی معاملے میں حقائق جمع کررہے ہیں، امریکی مشیر

شیئر: