ریاض میں فیوچر منرلز فورم: کان کنی انفراسٹرکچر انیشیٹیو اور فنانسنگ پورٹل کا اعلان
سعودی وزیر صنعت ومعدنی وسائل بندر بن ابراھیم الخریف نے بدھ کو ریاض میں فیوچر منرلز فورم کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی یہ فورم کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں ہورہا ہے۔
فورم میں 100 سے زیادہ ملکوں کے وزرا، اعلی عہدیدار اور 70 سے زیادہ تنظیموں کے نمائدے شریک ہیں، یہ فورم 15 جنوری تک جاری رہے گا۔
فورم کے سپیکرز میں وزرا، ماہرین، کان کنی کے شعبے میں معروف عالمی کمپنیوں کے اعلی عہدیدار، بین الاقوامی تنظیمیں اور سرمایہ فراہم کرنے والے اداروں کے ذمہ داران شامل ہیں۔
سعودی وزیر صنعت نے کان کنی کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور سرمائے کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے نئےانیشٹیوز کا اعلان کیا۔
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’عالمی سطح پر فورم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ اب یہ محض ایک مذاکراتی پلیٹ فارم نہیں رہا بلکہ فیصلہ سازی کے حوالے سے گلوبل فورم بن گیا ہے۔‘

’اس سال کے ایڈیشن کی تھیم گلوبل کاز کا آغاز:’ ترقی کے نئے دور کے لیے معدنیات‘ رکھا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ فورم کا پانچواں ایڈیشن ایک اہم سنگ میل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جس کی بنیاد پر دنیا اہم تبدیلیوں کو دیکھ رہی ہے جن میں مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز اور توانائی کی منتقلی سمیت بہت کچھ شامل ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ معدنیات اور ان کی سپلائی کو منظم اور محفوظ بنایا جائے۔‘
وزیر صنعت ومعدنی وسائل کا کہنا تھا’ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق معدنیات کی مسلسل سپلائی میں اضافے کےلیے اپنا کردار ادا کریں گے۔‘

انہوں نے واضح کیا ’مملکت میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو کان کنی کے شعبے میں 24 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے گئے، ان کمپنیوں کو 33 ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ کا رقبہ مخصوص کیا ہے، جن میں 172 کان کنی کی سائٹس شامل ہیں۔‘
وزیر معدنیات نے سعودی اتھارٹی برائے صنعتی شہر اور ٹیکنالوجیز زونز ’مودن‘ کے ساتھ مائننگ انفراسٹرکچر انیشیٹیو کے آغاز کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا ’اس انیشیٹو کے تحت پہلے منصوبے میں جبل سید کے علاقے میں کان کنی کی ترقی میں مدد کےلیے 75 کلو میٹر ٹریٹڈ واٹر پائپ لائن شامل ہوگی جس سے خطے میں معدنی منضوبوں کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔‘

سرمائے کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بینک آف مانٹریال کے تعاون سے فنانسنگ پورٹل کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا۔
انہوں نے کہا’ ہم صنعت کے سب سے اہم چیلنج میں سے ایک کو حل کرتے ہوئے فنڈنگ کے لیے ایک گیٹ وے شروع کرر ہے ہیں جو فنڈنگ اور فنانسنگ ہے۔
