Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

51ٹن زائد المیعاد گوشت ضبط

ریاض۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے دمام شہر میں سمندری کھانوں اور مچھلیوں کا کاروبار کرنیوالی کمپنی ’’عبرالخلیج ‘‘کے ڈائریکٹر جنرل خالد الحمدان اور ہندوستانی شہری بنجامین ادیس کی 2مقامی اخبارات میں تشہیر کرادی۔دمام کی مذکورہ کمپنی پر زائد المیعاد مچھلیاں ، مرغیاں اور گوشت ذخیرہ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔ دمام میں فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر جرمانے ،زائد المیعاد غذائی اشیاء ضبط کرکے تلف کرنے اور دونوں کے خرچ پر دونوں کیخلاف دومقامی اخبارات میں تشہیری اشتہار دینے کی سزا سنا دی تھی۔ کمپنی کے گودام سے 51ٹن زائد المیعاد گوشت اور مچھلیاں برآمد ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ایک بیرل تیل کی قیمت 100ڈالر سے زیادہ نہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے، الفالح

شیئر: