Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ہائیکورٹ: جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

لاہور:  عدالت عالیہ لاہور کے جسٹس محمد انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے ان سے حلف لیا۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد انوار الہق لاہور ہائی کورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس بن گئے۔
گورنر ہاوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب، لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان، وزرا، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت سینئر وکلا، اور اعلیٰ سول و عسکری حکام موجود تھے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں لاہورہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز اور نئے تعینات ہونے والے 8 ایڈیشنل ججز نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوارالحق نے ان سے حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد، جسٹس اسجد جاوید گورال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چودھری عبدالعزیز شامل ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز میں جسٹس انوارالحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس شکیل الرحمن خان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -عمران خان کی روضہ رسول پر حاضری

شیئر: