Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں 20 تعلیمی اداروں کوبین الاقوامی معیارکا بنایا جائے گا،صدرجمہوریہ ہند

پونے۔۔۔۔صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے پونے میں سمبایوسیس بین الاقوامی یونیورسٹی میں  15 ویں تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 20 تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیارکا بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہندوستان عالمی سطح پردرس و تدریس کا مرکز رہاہے۔ٹیکسلا سے نالندہ تک برصغیرکی صدیوں پرانی یونیورسٹیاںاور تعلیمی ادارے ایشیا اوربحرالکاہل کے ممالک کے طلباکا مرکزرہے جہاںسے ایشیا اوردنیا کے دیگر ممالک کے طلبہ فیضیاب ہوتے رہے۔ جدید دورمیں ہمارے ادارے اور کیمپس بہت سے ملکوں خصوصاً پڑوسی ممالک اور افریقہ کے ملکوں کے با صلاحیت نوجوانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔رام ناتھ کووند نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 166 ملکوں کے14ہزار446طلبا ہندوستان کے اعلیٰ اداروں، مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میںزیر تعلیم ہیں۔ سمبایوسیس اس عمل میں ایک اہم رول ادا کررہا ہے۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں 903 یونیورسٹیوں اور 39 ہزار50کالجوں کا نیٹ ورک ہے، اس کے باوجود عالمی سطح کی تعلیم کو حاصل کرنے کے معاملے میں اب بھی کچھ خامیاں رہ گئی ہیں۔اس تناظرمیں حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے 20 اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنو میں فوج نے 555بم ناکارہ بنادیئے
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: