Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان عباسی جیل جانے کو تیار!

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت کے وزرا کی جانب سے ایل این جی معاہدے سے متعلق الزامات کو چیلنج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزرا کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں گزشتہ روز ن یگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ڈاکٹر مصدق ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپنی حکومت کے ہر فیصلے کی ذمے داری قبول کرتا ہوں اور کسی بھی فورم پر مناظرے کے لیے تیار ہوں۔ وزیر پٹرولیم اور وزیر اطلاعات کو حقائق کا علم ہی نہیں۔  مشرف دور اور پیپلزپارٹی نے 5 بار ایل این جی لانے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ نے سستی ایل این جی درآمد کی۔ اگر یہ الزام ثابت ہوئے تو جیل جانے کو تیار ہوں۔ اگر ملک کے مسائل کا حل سابق کابینہ کو جیل ڈالنے میں ہے تو ہم تیار ہیں لیکن جیل میں ان نالائقوں کو بھیجا جائے جنہیں الف ب کا پتا نہیں۔ ایل این جی کی قیمت ایران سے گیس کی طے کردہ قیمت سے بھی کم ہے۔  اگر ایل این جی نہ آتی تو توانائی کابحران حل نہ ہوتا۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -زرداری اور فضل الرحمن کی ملاقات سے کچھ نہیں ہوگا‘ گورنر سندھ

شیئر: