پی آئی ڈی کاتمام ریکارڈ محفوظ ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی ڈی میں تمام ریکارڈ محفوظ ہے ۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے، جس کی سربراہی سیکرٹری اطلاعات کریں گے ،بروقت امدادی کارروائی سے مسلم لیگ (ن ) سمیت تمام ریکارڈ محفوظ رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پی آئی ڈی میں آتشزدگی کے بعدفوری امدادی کارروائیاں کی گئیں ۔ اللہ کا شکر ہے کو ئی جا نی نقصان نہیں ہو ا ۔برقت کا رروائی سے قیمتی جا نو ں سمیت تما م ریکا رڈ بھی محفوظ رہا ۔ انہو ں نے کہا کہ دفاتر کواس بلڈنگ سے منتقل کرنے کا کہا ہے دفاتر میں ناقص اور فرسودہ نظام سے ایسے واقعات ہوتے ہیںعمار ت میں انفرا اسٹکچر کے مسا ئل ہیں ۔عما رت کا کروڑوں روپے کا کرایہ دیا جا رہا تھا جس کا نوٹس لیا تھا ۔ حکو مت کی اپنی عما رتیں خالی ہیں کرائے پر عما رتیں لی گئی ۔ ما ضی میں مہنگے دفا تر بنانے پر توجہ دی گئی ان کے مسائل پر نہیں اب آئندہ ریکا رڈ کے مسائل پیدا نہیں ہو نگے ۔سب ریکا رڈ کمیپو ٹر ائزڈ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری عمارتوں کا کروڑوں میں کرایہ بے انتظامی کا نتیجہ ہے ۔سرکاری دفاتر کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کیاجائےگا۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کاریکارڈ تو ہر جگہ محفوظ ہے اس کی ٹینشن نہیں ۔