Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرفان ، سرطان کیخلاف جنگ میں کامیاب

 بالی وڈ اداکار عرفان خان ، سرطان کے خلاف جنگ میں کامیاب ہو گئے ۔خبر کے مطابق عرفان خان کو حال ہی میں ڈاکٹروں نے نوید سنائی ہے کہ وہ سرطان کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔عرفان کو چند ماہ قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ ان دنوںعلاج کی غرض سے لندن میں ہیں۔بالی وڈا سٹار نے سرطان کے خلاف لڑتے ہوئے ہمت باندھے رکھی ان کی 6چھ کیموتھراپیزاگست میں مکمل ہو گئی تھیں جس کے بعد وہ کافی کمزور بھی ہوگئے تھے۔ کہا گیا ہے کہ عرفان جلد ہی بالی وڈ کی جانب لوٹ آئیں گے۔
 
 

شیئر: