Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرونی دنیا کیلئے سعودی آئنہ

ریاض ۔۔۔سعودی مجلس شوریٰ نے دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیرون مملکت سعودی عرب کی پالیسیوں اور اقدامات کو اجاگر کرنے ، بین الاقوامی برادری کیلئے اس کی کاوشوں کو متعارف کرانے اور انسانیت نواز سعودی خدمات کو منظر عام پر لانے کیلئے ابلاغ کے شعبے پر توجہ مرکوز کرے۔اس مقصد کیلئے سفارتی مشنوں میں ابلاغ کے شعبے کو موثر کیا جائے۔یہ مطالبہ صدر شوریٰ شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ کی زیر صدارت شوریٰ کے اجلاس میںکیا گیا ۔ شوریٰ نے دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرانوں سے نمٹنے کیلئے ہنگامی ادارہ قائم کرے ۔یہ ادارہ براہِ راست وزیر کے ماتحت ہو ۔یہ علاقائی و بین الاقوامی سطحوں پر جنم لینے والے ہنگامی بحرانوں اور حالات و واقعات سے نمٹنے کیلئے مخصوص ہو ۔

شیئر: