Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی کو بے روزگار نہیں کیاجائیگا ، میاں محمد سومرو

سکھر...وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی ادارے کی نجکاری کرکے ملازم کو بے روزگار نہیںکیا جائیگا ۔ہماری عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی ہے ۔ اب بھی خدمت کے جذبے سے میدان عمل میں موجود ہیں ۔ مشترکہ جدوجہد کیساتھ ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔ وفود سے ملاقات میں وفاقی وزیر برائے نجکاری نے کہا کہ پاکستان کے تمام اداروں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہر اقدام کئے جا رہے ہیں تاکہ ملک کو ترقی کی جانب سے گامزن کیا جا سکے ۔ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں ۔ نوجوان نسل تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں ۔

شیئر: