Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈش سائنسدانوں نےآلوکے چھلکے سے ماحول دوست پلاسٹک تیار لیا

    اسٹاک ہوم - - - - سویڈن کے ایک موجد نے آلوؤں کے چھلکوں سے ماحول دوست پلاسٹک تیار کرلیا ہے۔ ’آلوپلاسٹک‘ کی مدد سے فاسٹ فوڈ انڈسٹری میں ایک ماحول دوست انقلاب آسکتا ہے۔ سائنس کے  24 سالہ طالب علم پونٹس ٹوئرکویسٹ نے یہ ماحول دوست پلاسٹک صرف پانی اور آلوکے چھلکوں سے بنایا ہے جو چند ماہ میں گھل کر ختم ہوجاتا ہے۔ اس کیلئے انہوں نے آلوکے چھلکے سے نشاستہ نکالا اور اس میں پانی ملاکر گرم کیا۔ ہر مرحلے پر محلول گاڑھا ہوتا گیا اور بعد میں اسے سانچے میں رکھ کر اس سے چمچے اور دیگر اشیا بنائی گئیں۔یہ ایک طرح کا تھرمو پلاسٹک ہے جو حرارت دینے پر نرم اور ٹھنڈا ہونے پر سخت ہوجاتا ہے۔ اس طرح کسی بھی طرح موڑ کر اسے من پسند شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ اس سے بیگز، کٹلری اور اسٹرا بنائی جاسکتی ہیں کیونکہ آلوپلاسٹک بطورِ خاص فاسٹ فوڈ انڈسٹری کیلئے تیار کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں صرف ایک مرتبہ استعمال ہونے والا پلاسٹک پیش کیا جاتا ہے۔نٹس ٹوئرکویسٹ کی اس اختراع پر انہیں 2018 کا جیمز ڈائسن ایوارڈ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اطالوی دارالحکومت روم میں زبردست برفباری، زندگی مفلوج

شیئر: