Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبل سواری پر 6 دن کی پابندی‘ موبائل بند کرنے کی سفارش

کراچی:  حکومت سندھ نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کا اطلاق اتوار 28 اکتوبر سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے سندھ بھر میں 6 دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے جس کا اطلاق 28 اکتوبر سے ہوگا اور یہ 2 نومبر تک جاری رہے گی۔ بتایا گیا ہے کہ لازمی سروس، سیکورٹی اداروں کے اہل کاروں، بزرگ شہری، خواتین اور صحافیوں پر مذکورہ پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
دوسری جانب سیکورٹی خدشات کے پیش نظر 6 اضلاع میں موبائل فون سروس بھی مخصوص اوقات میں بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پی آئی اے : غلطی پر غلطی‘ اتفاق یا بدانتظامی
 

شیئر: