Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک میں مزید استحکام ، پرائس انڈیکس میں اضافہ ، سرمایہ کاروں کو 48ارب ریال کا فائدہ

    گزشتہ ہفتے فیوچر انوسٹمنٹ فورم میں 50بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مزید استحکام پیدا ہوا۔ تداول آل شیئر انڈیکس 499پوائنٹس کے مدوجزر کے بعد 187.40پوائنٹس کے اضافے کے بعد 7835.55پوائنٹس پر بند ہوا۔ قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاروں کو 48ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں سعودی انڈسٹریل ایکسپورٹ کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 36.81فیصد اضافے کے بعد 126ریال پر پہنچ گئی۔ فائدے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پرساکو ہارڈویئر رہا۔ جس کی قدر 21.27فیصد فروغ کے بعد 86.10ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ ہیوی ویٹ سابک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی جس کی ویلیو 4.7ارب ریال رہی اور ا سکی  قیمت  3.85فیصد اضافے کے بعد 129.60ریال پر بند ہوئی۔ الراحجی بینک کی قدر 3.95فیصد فروغ کے بعد 89.40ریال تک پہنچ گئی۔ النما ء بینک میں 2.2ارب ریال کی خرید و فروخت ہوئی اور اس کی قیمت 3فیصد اضافے کے بعد 21.32ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ نقصان کے لحاظ سے سعودی کیان ٹاپ پر رہی جس کی پرائس 7.48فیصد کمی کے بعد 14.34ریال پر بند ہوئی جبکہ ایسٹرن پراونس سیمنٹ فیکٹری کی قیمت 6.80فیصد انحطاط کے بعد 17ریال تک گرگئی۔ سعودی الیکٹرک کی قیمت 6.79فیصد کمی کے بعد 14.56ریال پر بند ہوئی۔ بی سی آئی کی قیمت 4فیصد انحطاط کے بعد 23.52ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ میڈگلف انشورنس کی قیمت 6.52فیصد کمی کے بعد 13.20ریال تک گر گئی۔ عنایہ انشورنس کی قیمت 13.22فیصد اضافے کے بعد 18.50ریال تک بڑھ گئی۔ حجم کے لحاظ سے دارلارکان کو فوقیت حاصل رہی جس میں 118ملین حصص کا کاروبار ہوا اور اس کی قیمت 2.40فیصد انحطاط کے بعد 8.99ریال تک گر گئی۔ سعودی ٹیلیکوم نے 10فیصد کیش ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا اور اس کی قیمت 3.86فیصد فروغ کے بعد 86.20ریال پر بند ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -آئندہ ہفتے کے وسط میں 4علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان

شیئر: