Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ بر س کے دوران مملکت میں 8 ہزار 627 افراد کو گرفتار کیا گیا

ریاض۔۔۔ قانون نافذ کرنے والے ادارو ں نے گزشتہ ایک برس کے دوران 8 ہزار 627 افراد کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا ۔سبق نیوز نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے سے لکھا ہے کہ گرفتار شدگان میں 4 ہزار 841 سعودی جبکہ 3 ہزار 786 غیر ملکی شامل ہیں جن کا تعلق 43 ممالک سے ہے ۔ منشیات کے اسمگلر ز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران 102 قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکارزخمی ہوئے جبکہ 24 جرائم پیشہ عناصر ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 28 ٹن چرس ، 8کلو گرام خام  ہیروئن ، 83 کلو گرام تیار شدہ ہیروئن ،47 کلو گرام ماریجنوانہ ( نشہ آور مواد) ، 21 کلو گرام افیون ، 4کلوگرام کوکین ، 1092 مختلف بور کا اسلحہ اور 22ہزار سے زائد کارتوس ،4 کروڑ 88 لاکھ 4ہزار 695 سعودی ریال بھی برآمد ہوئے ۔ 

شیئر: