Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدارس کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی،اسد قیصر

صوابی....اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مدارس کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف مدارس کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہی۔ صوابی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں غلط خبریں چلائی گئی ہیں کہ مدارس میں کا نصاب تبدیل کیا جا رہا ہے حالانکہ مدارس میں کوئی نیا نصاب نہیں لا رہے اور نہ کوئی نئی پالیسی لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی وہ واحد حکومت ہے جس نے خیبر پختون خواکے نصاب میں ترجمہ قران اور عقیدہ ختم نبوت شامل کرایا۔ بہت جلد پنجاب کے نصاب میں بھی عقیدہ ختم نبوت کو شامل کرائیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے ایسے کوئی کام نہیں ہو گا کیونکہ ہم امن کے داعی ہیں اور مدارس اسلام کا قلعہ ہے۔
 

شیئر: