Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے فضل الرحمان کی ملاقات کامیاب؟

  لاہور... مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی اور انہیں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔حکومت کے خلاف اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اے پی سی کے انعقاد پر اتفاق کیا تاہم اجلاس کا ایجنڈا واضح کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملا قات میں حمزہ شہباز اور پرویز رشید بھی مو جو د تھے ۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے نواز شریف کو آصف زرداری سے ملاقات پر قائل کرنے کی بھی کوشش کی۔ شہباز شریف کی گرفتاری کےخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ( ن) نے اصولی طور پر اے پی سی کے انعقاد پر اعتراض نہیں کیا تاہم اے پی سی میں نو از شریف کی شرکت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جا ئےگا۔ (ن) لیگ نے اے پی سی کے معاملے پر مو لا نا فضل الرحمن سے رابطہ میں رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

شیئر: