Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ

  اسلام آباد...نیب کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تاخیر سے پارلیمنٹ ہاوس پہنچانے پر مسلم لیگ (ن ) نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف اٹھایا۔ پروڈکشن آرڈڑ جاری ہونے کے باوجود شہباز شریف کو ایوان میں تاخیر سے لانے پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔بعد ازاںپارلیمنٹ ہاوس پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نیب والے تو مجھے لانا ہی نہیں چاہتے تھے۔ کبھی کہا جہاز دستیاب نہیں کبھی کوئی بہانہ بنایا۔ میرے زور دینے پر یہ لوگ مجھے لیکر آئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں شہباز شریف کے آنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ن لیگ والوں کو دوبارہ ایوان میں آنا اور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن واپس آئے اور اپنا موقف پیش کرے۔ ان کا موقف سنیں گے۔ 

شیئر: