Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ہائی وے کے مسافر محتاط رہیں

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ہائی وے کا سفر کرنے والے ہوشیار رہیں۔شاہراہ پر متعدد مقامات میں کہیں موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ انتباہ ہائی وے سیکیورٹی فورس کی طرف سے جاری ہوئی۔ فورس نے کہا ہے کہ آج پیر کوہائی وے پر سفر کرنے والے محتاط رہیں۔ بارش کے وقت گاڑی کسی محفوظ مقام پر روک دیں اور سامنے والی گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔
 

شیئر: