Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو بی سی ٹائٹل شو ڈاؤن کے لیے کینیلو اور بیلی ریاض میں مقابلے کے لیے تیار

شائقین اس بڑے مقابلے اور پروگرام میں شامل دیگر مقابلوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
میکسیکو کے باکسنگ سٹار ساؤل کینیلو الوریز عالمی ایونٹ ’میکسیکو بمقابلہ دی ورلڈ‘ میں فرانسیسی کیمرونی باکسر کرسچن بیلی کے خلاف ورلڈ باکسنگ کونسل ڈبلیو بی سی سپر مڈل ویٹ ٹائٹل کے لیے ایک انتہائی اہم اور سنسنی خیز مقابلے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ مقابلہ ریاض سیزن کے ساتویں ایڈیشن کے سلسلے میں سنیچر 31 اکتوبر کو دی وینیو میں منعقد ہو رہا ہے۔
کینیلو اس بڑے مقابلے سے پہلے پیر کو ریاض پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ اس ایونٹ میں حصہ لینے والے کئی دوسرے باکسرز بھی ریاض پہنچے جبکہ ان کے حریف کرسچن بیلی پہلے ہی وہاں پہنچ چکے تھے۔
اس مقابلے میں عالمی باکسنگ کے دو مشہور نام آمنے سامنے ہوں گے، جس کی وجہ سے میڈیا اور عوام کی توجہ اس مقابلے پر مرکوز ہے۔
کینیلو عالمی اعزاز دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بیلی باکسنگ کے سب سے کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔
ان مقابلوں کی تیاریاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب ریاض میں باکسنگ وِیک کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس دوران مختلف تقریبات اور میڈیا سے متعلق سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

پروگرام کا آغاز بدھ کو باکسرز کی آمد اور ان کی پریس کانفرنس سے ہوگا، جمعرات کو پریس کانفرنس ہوگی جبکہ جمعہ کو مقابلے سے پہلے باکسرز کا وزن کیا جائے گا۔ اس کے بعد سنیچر کو مقابلوں کی مرکزی رات ہوگی۔ شائقین اس بڑے مقابلے اور پروگرام میں شامل دیگر مقابلوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

 

شیئر: