Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8لاکھ برس اہل افریقہ کی عرب ہجرت

ریاض۔۔۔طبعی علوم کے مطالعات سے تعلق رکھنے والے عالمی میگزین نے 29اکتوبر 2018ء کو ایک علمی تحقیق شائع کرکے واضح کیا ہے کہ سعودی جرمن ماہرین نے پتہ لگایا ہے کہ 8لاکھ برس قبل افریقیوں نے جزیرہ نمائے عرب ہجرت کی تھی۔ سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار  کنگ سعودیونیورسٹی اور جیو لوجیکل سروے بورڈ کے تعاون سے’’ سبز جزیرہ عرب‘‘کا منصوبہ کے زیر عنوان ایک منصوبہ نافذ کررہا ہے۔ اسی کے تحت مذکورہ ریسرچ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 300تا500ہزار سال پہلے جزیرہ عرب کی آبادی کے ماحول کا علم جانوروں کی متحجر شکلوں سے ہوا ہے۔ جزیرہ عرب کے صحرائی ماحول کے باوجود ماہرین آثار قدیمہ کے تازہ مطالعات سے یہ بات منکشف ہوئی ہے کہ قدیم دنیا میں یہاں کا تمدن مختلف علاقوں کے لوگوں کیلئے پرکشش تھا۔ شمالی جزیرہ عرب میں تقریباً90ہزار برس قبل پرانے انسان کی باقیات ملی ہیں جن کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ یہاں دنیا کے قدیم ترین لوگ آباد تھے۔
مزید پڑھیں:- - -  -اپیل کورٹ میں وکلاء پیش ہوسکتے ہیں؟

شیئر: