Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی گوداوری کے کونتا موروجنگالہ میں60جھونپڑیاں جل کر راکھ

     حیدرآباد- -  -اے پی کے مشرقی گوداوری کی کونتاموروجنگالہ کالونی میں آتشزدگی کے نتیجے میں60جھونپڑیاں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔وہاں کے مکین اہل و عیال کے ہمراہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کی اورکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آ گ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ، اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-  - - -یوپی : لکھنؤ سمیت5شہروں میں چلیں گی’’زعفرانی‘‘ بسیں

شیئر: