سعودی اور اُردنی وزرائے خارجہ کا جہاز رانی کی سکیورٹی پر تبادلۂ خیال
منگل 28 جولائی 2026 18:02
خطے کے ملکوں کے خلاف حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا گیا۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اردن کے ہم منصب ایمن الصفدی نے منگل کو ٹیلی فونک رابطے میں بین الاقوامی قانون کے مطابق فریڈم آف میری ٹائم نیویگیشن کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات کی ہے۔
یمن اور عراق میں موجود ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے سعودی عرب اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف کیے جانے والے حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال، علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔
