Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الطاف حسین کو پاکستان لانے کی کوششیں تیز

اسلام آباد:  بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو پاکستان لانے کے لیے وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کرکے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے علاوہ منی لانڈرنگ اور پارٹی فنڈ کے غیر قانونی استعمال سے متعلق کیسز میں تحقیقات جاری ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سینیئر افسر کے مطابق انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ریڈ نوٹس جاری کرانے کے لیے ہدایات ملی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے الطاف حسین کی برطانیہ سے حوالگی کے لیے رابطہ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست منظورکرکے وزارت خارجہ کو بھجوا دی ہے۔ وزارت خارجہ برطانوی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے باضابطہ درخواست کرے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران فاروق قتل کا مقدمہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - ’’خیبر پختونخوا کا نظام صحت سندھ سے بھی زیادہ خراب‘‘

شیئر: