Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’خیبر پختونخوا کا نظام صحت سندھ سے بھی زیادہ خراب‘‘

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کے پی کے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کا نظام صہت سندھ سے بھی خراب ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں اسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر صحت عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صوبے کے سرکاری اسپتالوں سے روزانہ 4 ہزار 137 کلو اور نجی اسپتالوں سے 6 ہزار کلو تک فضلہ روزانہ نکلتا ہے جس کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سماعت کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے مشینری خرید رہے ہیں۔ روزانہ 3 ہزار 933 کلو فضلہ ٹھکانے لگایا جارہا ہے ، جس پر چیف جسٹس نے کے پی کے حکومت سے 10 دن میں اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے منصوبے سمیت تمام معلومات کے ساتھ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کا بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- -  - -نیب قانون میں ترمیم: حکومت اور اپوزیشن متفق
 

شیئر: