Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 2بڑے پیکج آنے والے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد ...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ احتساب کا عمل منطقی نتیجے تک پہنچایا جائیگا۔شریف برادران پہلے بھی این آر او کرکے چلے گئے تھے لیکن یہ مانتے نہیں ہیں۔ اس وقت جو آل پارٹیز کانفرنس ہورہی ہے تو اس کودیکھتے ہوئے بتایا جائے کہ آصف زرداری ، نواز شریف اور فضل الرحمان کاآپس میں کیا نظریہ ہے۔یہ اس لئے اکھٹے ہورہے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی این آر او ہوجائے ۔ان کا مقصد ہی این آر او کے سوا کچھ اور نہیں۔ عمران خان کسی کواین آر او نہیں دیں گے ، وہ حکومت چھوڑ دیں گے لیکن بلیک میل نہیں ہونگے ۔آئی جی اسلام آباد کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ تبادلے کا اعظم سواتی کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ آئی جی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے اقدامات ایک ہفتہ قبل شروع ہوچکے تھے۔وزیر اعظم کے پاس آئی جی کوبدلنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایس پی اور ڈی سی کویہ اختیار نہیں کہ وہ کسی عوامی نمائندے کا فون نہ سنے۔اگر یہ نہیں ہونا تو پھر الیکشن کرانے کی ضروت ہی کیاہے ؟ویسے ہی یہاں اشرافیہ کی حکومت قائم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جس معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس کی ذمہ دار نوازشریف کی حکومت ہے۔ ایک شفاف حکومت دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی پیکج کے بعد آگے مزید 2 بڑے پیکجز آرہے ہیں جن سے معیشت کوبہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ نوازشریف کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔ پاکستان کے خزانے کے ساتھ جوکھلواڑ کیاگیاہے اس کا جواب چاہتے ہیں۔
 

شیئر: