Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی میں سیلاب ، 5ہلاک

روم ۔۔۔اٹلی میں موسلا دھار بارش، ڑالہ باری اور سیلاب سے مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ وینس کا بیشتر علاقہ زیر آب آگیا۔ سینٹ مارک اسکوائر پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا، پانی کی سطح میں اضافے پر واٹر ٹیکسی سروس بند کر دی گئی، دیگر متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ۔اٹلی کے مختلف علاقوں میں انتہائی خراب موسم کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔تیز ہوائوں، ژالہ باری اور موسلا دھار بارشوں نے اٹلی کے بیشتر علاقوں کو پانی پانی کر دیا، ہواوں کی شدت سے مرکزی سڑکوں پر کئی درخت گاڑیوں پر جاگرے، لینڈ سلائیڈنگ اور درختوں کے گرنے سے متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوگئیں۔پانی پر تیرتا شہر وینس بھی بارشوں سے متاثر ہوا، وینس کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آگیا، سینٹ مارک اسکوائر پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا، پانی کی سطح میں اضافے پر واٹر ٹیکسی سروس بند کر دی گئی، دیگر متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ۔اٹلی کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران طوفانی ہواوں کے ساتھ مزید بارشوں، ڑالہ باری اور سیلاب کا امکان بیان کیا جا رہا ہے۔

شیئر: