Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور، فیصل آباد کے بعد کراچی آلودہ ترین شہر

کراچی :  ملک میں کراچی آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کے شعبہ پاکستان ایئر کوالٹی انشیٹیو نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔
پہلے نمبر پر لاہور اور دوسرے نمبر پر فیصل آباد کو آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے پی اے کیو آئی نے متنبہ کیا ہے کہ موثر اقدامات نہ کیے گئے تو مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:-  - - -عوام مٹکے کا پانی پییں‘ چیف جسٹس کا مشورہ

شیئر: