Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی دور حکومت: ایرانی وزیر خارجہ دوسری بار پاکستانی دورے پر

اسلام آباد:  ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد جواد ظریف کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ایک وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔ اس دوران وہ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
علاوہ ازیں جواد ظریف وزیراعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک سے متعلق سیاسی وعسکری امور، علاقائی سیکورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔
مزید پڑھیں:- - -  -سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو بردیا‘ رہائی کا حکم
 

شیئر: