Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

62 سرکاری اداروں کی نجکاری کا منصوبہ

اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے ویمن اور ایس ایم ای بینک سمیت 62 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرتے ہوئے پانچ سالہ نجکاری پلان کی منظوری دیدی ہے تاہم پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل مل سے متعلق ادارے فی الحال نجکاری فہرست میں شامل نہیں کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے واضح کیا ہے کہ ملازمین کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں15 سے20 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فہرست آج کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نجکاری میاں محمود سومرو نے کہا ہے کہ ملازمین کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا۔ ایس ایم ای بینک اور فرسٹ ویمن بینک نجکاری کی اولین فہرست میں شامل ہیں تاہم پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:-  --  -آسیہ مسیح کی رہائی : ملک بھر میں دھرنے، مظاہرے‘ حالات کشیدہ

شیئر: