Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارون جیٹلی کے تبصرے سے آربی آئی اور حکومت میں شدیداختلافات

نئی دہلی۔۔۔۔ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کے گورنرارجت پٹیل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے بیان کے بعد آربی آئی اورحکومت کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہو گیا جس کے پیش نظر آربی آئی گورنراستعفیٰ دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے ایک تقریب میں ریزرو بینک پرتنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ جب 2008 سے 2014 کے درمیان  بینک بلا روک ٹوک قرض دے رہے تھے تو ریزروبینک اسے نظرانداز کرتا رہا۔ اس کے ٹھیک پہلے آربی آئی کے ڈپٹی گورنر نے جمعہ کوایک تقریرمیں کہا تھا کہ حکومت اگر آربی آئی کی خود مختاری میں مداخلت کرتی ہے تو یہ انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ آربی آئی کے ساتھ اختلافات عام ہونے پر مرکزی حکومت نے ناراضی کا اظہار کیا۔بینک کے سینیئر افسران نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ آر بی آئی کو خوف ہے کہ مرکز سے اختلافات سے سرمایہ کاروں پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
مزید پڑھیں: - - - -آسام میں بنگالی نغمہ گانے پر گلوکار پر پتھراؤ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: