Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خدام الحجاج کو ’’مسکرا کر ملئے ‘‘ کا عادی بنائینگے ، وزیر حج

ریاض ۔۔۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے واضح کیا ہے کہ ان کی وزارت خدام الحجاج کو ’’ مسکرا کر ملئے‘‘کا عادی بنانے ، ایثار سے کام لینے اورضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی تربیت دے رہی ہے ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ حجاج اور معتمرین کی معیاری خدمت سے سعودی عرب اور اس کے باشندوں کی شناخت اجاگر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت قومی فریضہ ہے ۔ اس کا احساس ہر کس و ناکس کو ہے ۔ سعودی عرب کے تمام ریاستی ادارے زائرین کی خدمت کیلئے جملہ توانائیاں وقف کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حاجی اور معتمر تاریخی مقامات کی زیارت اور اسلامی ایثار کے مشاہدے کے ذریعے اپنے سفرِ زیارت کو مالا مال کر سکتے ہیں ۔

شیئر: