Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کے معاملے میں مملکت سے فقہ اکیڈمی کا اظہار یکجہتی

جدہ ۔۔۔عالمی اسلامی فقہ اکیڈمی نے سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں انصاف دلانے والے جملہ اقدامات پر سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کر دیا۔اکیڈمی نے اس عزم کا اظہار 19سے 23صفر تک مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی کی میزبانی میں منعقد ہونیوالے فقہ اکیڈمی کونسل کے 23ویں سیشن کے اختتام پر جاری کر دہ اعلامیہ میں کیا۔اکیڈمی کے اجلاس کے شرکاء نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سعودی عرب کے عدالتی ادارے جارح عناصر کو سزا دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

شیئر: