Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ربع صدی میں غریبوں کیلئے 269.2ارب ریال کے سعودی قرضے

ریاض ۔۔۔سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما) نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 25برسوں کے دوران ضرورتمند ممالک کو 269.2ارب ریال کے قرضے اور امداد فراہم کی ۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حال ہی میں کم ترقی پذیر غریب ممالک پر 22.5ارب ریال (6ارب ڈالر ) کے قرضے معاف کر دئیے۔1993ء سے لیکر 2017ء کے اختتام تک سعودی عرب نے غریب ملکوں کو 25برس کے عرصے میں 269.2ارب ریال دئیے۔

شیئر: